جیل جاکر خوف ختم ہوگیا، ضمانت میرٹ پر ملی:فریال تالپور

جیل جاکر خوف ختم ہوگیا، ضمانت میرٹ پر ملی:فریال تالپور
جیل جاکر خوف ختم ہوگیا، ضمانت میرٹ پر ملی:فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ جیل جاکر جیل کا خوف ختم ہوگیا ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سندھ کی میں واحد خاتون قیدی تھی،سندھ کی بیٹی کو بکتر بند میں بٹھا کر دہشت گردوں کی طرح اڈیالہ کے بازاروں میں گھمایا جاتا تھا،آج خوشی کا دن ہے کہ اب میں آزادی سے چل پھر سکتی ہوں، عدلیہ کی شکرگزار ہوں کہ اتنااچھافیصلہ دیا، مجھے میرٹ پر ضمانت ملی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  فریال تالپور ضمانت پر رہائی کے بعد  پہلی مرتبہ جب سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئیں تو حکومتی ارکان نے کھڑے ہوکر بڑے پرتپاک انداز میں اُن کا استقبال کیا،اس موقع پر اظہار مسرت کے لئے ڈسیک بجائے گئے کچھ ارکان نے جئے بھٹو کے نعرے بھی بلند کئے ۔ فریال تالپور نے کہا کہ مجھ پر تو الزام تین کروڑ کا ہے جبکہ میں ایک کروڑ روپے تو  ہرسال زرعی ٹیکس دیتی ہوں،مجھے صرف آصف زرداری کی بہن ہونے کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے تجویز پیش کی کہ جو خواتین جیل میں قید ہیں اُن کو جیل سے نکال کر ہاوس اریسٹ کیا جائے ۔ وزیر پارلیمانی امورمکیش کمارچاولہ نے کہا کہ  ہم محمد حسین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں،اس بات پر کمیٹی بننی چاہیئے کہ جیل میں قید خواتین کو ہاوس ایسٹ کیا جانا چاہیے،ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خواتین کا مظاہرہ ہو تو اس پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال نہ ہو۔