”یہ کام ختم نہ ہوا تو نہ عمران خان بچیں گے اور نہ اپوزیشن لیڈر“نبیل گبول نے انتہائی خطرناک بات کردی

”یہ کام ختم نہ ہوا تو نہ عمران خان بچیں گے اور نہ اپوزیشن لیڈر“نبیل گبول نے ...
”یہ کام ختم نہ ہوا تو نہ عمران خان بچیں گے اور نہ اپوزیشن لیڈر“نبیل گبول نے انتہائی خطرناک بات کردی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی دورے کرنے کی بجائے کچھ دنوں کیلئے پاکستان میں بیٹھ جائیں، اگر اداروں کاٹکراﺅ ختم نہ ہوا تو بہت خطرناک ہوگا ، نہ عمران خان بچیں گے اور نہ اپوزیشن لیڈر بچیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اداروں کے آپس میں ٹکرانے کا نتیجہ بڑاخطر ناک ہوگا ، عمران خان غیر ملکی دورے کرنے کی بجائے کچھ دنوں کیلئے پاکستان میں بیٹھ جائیں اور اداروں میں ٹکراﺅکوختم کرنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہاکہ اگر اداروں کاٹکراﺅ ختم نہ ہوا توٹکراﺅ بہت خطرناک ہوگا ، نہ عمران خان بچیں گے اور نہ اپوزیشن لیڈر بچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آرٹیکل6آئین میں بھٹو نے ڈالا تھا توپھراس کوجاری توبعد کی حکومتوں نے رکھاہے ،عدلیہ نے پہلی مرتبہ اس کے تحت کارروائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت سب کوایک نظرسے دیکھنا چاہئے ، چاہے یا کوئی آرمی چیف ہویا عام شخص ہوجس نے قانون کوتوڑا ہے ، وہ قانون کی زد میں آئے گا۔آئین کی پاسداری سے انکار ممکن نہیں ہے ۔

نبیل گبول کاکہنا تھا کہ اتنے سخت فیصلے کی توقع نہیں تھی ،عمران خان نے جو بیان آج سے چار سال پہلے دیا تھا ،اس بیان کوصحیح سمجھاجائے یا اس بیان کوصحیح سمجھا جائے جو آج وفاقی وزیر قانون نے دیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...