پاک افغان بارڈرپر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ، چار جوان زخمی ہوگئے

پاک افغان بارڈرپر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ، چار ...
پاک افغان بارڈرپر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ، چار جوان زخمی ہوگئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کاجوان شہید ، چارزخمی ہوگئے ، دھماکہ باڑ لگانے کے دوران ہوا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لنڈی کوتل میں پا ک افغان بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پا ک فوج کاجوان شہید ہوگیاجبکہ دھما کے کی زد میں آکر چار جوان زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونیوالے جوان کانام لانس نائیک تقدیر علی اورکزئی ہے ۔ بارودی سرنگ کادھماکہ اس وقت ہوا جب جوان پاک افغان سرحد پرباڑ لگا رہے تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...