بنگلہ دیش نے اب تک دورہ پاکستان کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ وجہ آپ کو بھی حیران کر دے گی

بنگلہ دیش نے اب تک دورہ پاکستان کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ وجہ آپ کو بھی حیران کر ...
بنگلہ دیش نے اب تک دورہ پاکستان کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ وجہ آپ کو بھی حیران کر دے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ ٹی 20 سیریز کیلئے تو اپنی ٹیم بھیجنے کو تیار ہے مگر ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ ”بی سی بی کیساتھ مذاکرات کے کئی دور ہوئے اور وہ تین ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہیں مگر ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں کچھ ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، میں نے سخت جواب دیتے ہوئے وجہ پوچھی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”پی سی بی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے والی سری لنکن ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کی، اگرچہ 10 مرکزی کھلاڑیوں اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ بہرحال سری لنکا کے تمام سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان میں موجود ہے ، راولپنڈی ٹیسٹ بھی ہو گیا اور کراچی میں بھی سب اچھا ہے، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں، لہٰذا ہم بی سی بی سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ ٹیسٹ سیریز کیوں نہیں کھیلنا چاہئے۔“

مزید : کھیل


loading...