ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2شہری شہید، 3جوانوں سمیت5زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ تباہ، متعددہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے 14سالہ بچے سمیت دو شہری شہید جبکہ پاک فوج کے تین جوانوں سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ، جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی تباہ ، بھارتی فوجی لاشیں نکالتے رہے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14سالہ شہریار اور 29سالہ نوید شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کے تین جوان اورلسوا گاﺅں کی خاتون سمیت دوشہری زخمی ہوئے ۔
پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کابھرپور جواب دیا ۔ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی کو نشانہ بناکرتباہ کردیا گیا ۔ بیان کے مطابق بھارتی فوج کو پاک فوج کا نشانہ بننے والی چوکی سے لاشیں نکالتے دیکھا گیا ہے ۔