ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جو بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں۔ ابھی چند دن اور مزید انتظار کر لیں تو بہتر ہے آج ایک اہم ضرورت ویسے ہی پوری ہو جائے گی اور روزگار بھی بہتر ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو دوست آج کل قریب ہیں۔ وہ دور ہو جائیں گے۔ آج کا دن اچھا اور روزگار کے حوالے سے بہتر ہے۔ بس صرف توجہ اس طرف ہی ہو تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تھوڑی سی غلط حرکت خرابی لاسکتی ہے۔ آج آپ انتظار کریں کسی قدم اٹھانے میں اور پھر رات کو استخارے کی مدد لیں۔ اس سے کچھ اندازہ ہو جائے گا، ان شاءاللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اب حالات اچھے ہو رہے ہیں مگر آپ کو اس وقت پورا زور روزگارکے امور پر ہی لگانا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ کسی طرح سے کوئی کام ہاتھ سے مت جائے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دماغ پر بلاوجہ کا بوجھ سوار ہے۔ اس وقت صدقہ دینے اور کسی فیصلے کی جانب پیش قدمی نہ کرنے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ نماز پر توجہ دیں گے وہ زیادہ کامیاب رہیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی ایک بڑی ضرورت اس انداز سے پوری ہو گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے آپ کو کچھ اضافی رقم بھی مل سکتی ہے اور ایک رکا ہوا کام حیران کن طریقے سے چل جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ان لوگو ں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی چکر ہی دیتے رہے ہیں۔ اب وہ دوبارہ واپس آ لگے ہیں۔ آج ہی اندازہ ہو گا اور وراثتی امور بھی اب آگے بڑھیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ اب وہ خود صلح کے لئے تیار ہوں گے اور عزت وقار میں اضافہ ہوگا۔ اللہ نے چاہا تو ایک مشکل بھی ختم ہوجانے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے وقت ضائع کرنے کی بجائے آپ صرف روزگار اور گھر کو دیکھیں۔ اس وقت آپ کے لئے یہ سب سے ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب اندازے سے کام نہیں کرنا اور مخالفین پر پوری نظر بھی رکھنی ہے۔ آج کا دن اپنی زبان بند بھی رکھنی ہے اور چھو ٹی موٹی باتوں کا درگزر سے کام لینا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک ٹینشن ختم ہوتی ہے تو دوسری سامنے آ جاتی ہے۔ اس وقت صرف صدقہ اور بھی راشن کی صورت میں دینے کا مشورہ ہے تاکہ رجعت سر پر سوار نہ ہو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ضرورت کے تحت لوگوں سے ملیں۔ بعد نماز مغرب گھر سے نہ نکلیں تو بہتر ہے۔ نظر بد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ آج سے سورئہ قلم کی آخری دو آیات کی بھی صبح و شام تلاوت شروع کریں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -