اسلام آباد میں ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا

اسلام آباد میں ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا
اسلام آباد میں ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں ماں نے اپنے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو گلہ گھونٹ کر قتل دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے اپنے 4 سالہ بیٹے کا گلہ دبا کر قتل کیا بعد میں اس نے مقتول کی لاش کو آگ لگا دی۔
مقتول کے والد نے سرزد وقوعہ کے بارے میں تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے تین چار ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، مقتول کے والد اور اس کی بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بچے کی سوتیلی ماں نے بچے کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا بعد میں اگ لگا کر لاش بوری میں بند کرکے چھپا دی۔