بھارت ہندتوا نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا چاہتا ہے: مسعود خان

بھارت ہندتوا نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا ...
بھارت ہندتوا نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا چاہتا ہے: مسعود خان

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران ہندوتوا کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کشمیریوں کو ان کی شناخت ، زبان اور ثقافت سے محروم کرنا چاہتا ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور جنگی صورتحال پیدا کرنے کی دانستہ کوشش کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران ہندوتوا کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کشمیریوں کو ان کی شناخت ، زبان اور ثقافت سے محروم کرنا چاہتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کی سرزمین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس نے ریاست پر اپناغیر قانونی قبضہ وہاں کے لوگوں کی مرضی کے خلاف جمایا ہوا ہے۔

صدرآزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے اور اُنہیں آزادی سے محروم کرنے کے مذموم بھارتی منصوبے کوناکام اور کشمیر کا ایک ایک انچ غیرملکی قابض سے آزاد کروا کر دم لیں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -