ندیم بابر نے شاہدخاقان عباسی کو چاروں شانے چت کر دیا: ڈاکٹرشہباز گل 

ندیم بابر نے شاہدخاقان عباسی کو چاروں شانے چت کر دیا: ڈاکٹرشہباز گل 
ندیم بابر نے شاہدخاقان عباسی کو چاروں شانے چت کر دیا: ڈاکٹرشہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ندیم بابر نے شاہد خاقان عباسی کو مناظرے میں چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر شہباز گل نے شاہدخاقان عباسی اور ندیم بابر کے مناظرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے شاہد خاقان کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی ندیم بابر کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے عوام سے 226 ارب روپے بٹورے۔ یہ بتائیں گیس تلاش کے لیے نئے کنیوں کیوں نہیں کھودے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی کرپشن کے داعی ہیں۔ ان لوگوں نے آخری 7 سال میں جنوبی پنجاب کے پیسے میٹرو، اورنج لائن جیسے منصوبوں پر لگا دیئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دو سال میں ہی ان کو برہنہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا نیوز پر شاہدخاقان عباسی اور ندیم بابر کے درمیان ایل این جی لانے پر مناظرہ ہوا جس میں پاکستان ایل این جی لانےپر بحث ہوئی۔

مزید :

قومی -