صوبائی وزیرہاشم جواں بخت کیخلاف انکوائری جلد مکمل کرلی جائیگی،چیئرمین نیب

صوبائی وزیرہاشم جواں بخت کیخلاف انکوائری جلد مکمل کرلی جائیگی،چیئرمین نیب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیئرمین نیب نے لاہورہائی کورٹ کوآگاہ کیاہے کہ عدالت کے احکامات پر وفاقی وزیر خسروبختیاراور ان کے بھائی صوبائی وزیرہاشم جواں بخت کے خلاف نیب کی انکوائری ہو رہی ہے جو جلد مکمل کرلی جائے گی،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں داخل کرا دیا ہے،چیئرمین نیب کے مطابق عدالت کے کسی بھی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی اس لئے اْن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت نہیں،توہین عدالت کی یہ درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے، چیئرمین نیب نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق وزراء بھائیوں کے خلاف انکوائری جاری ہے اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا، چیئرمین نیب نے جواب میں مزیدبتایا ہے کہ نیب بالکل غیر جانبدارانہ طریقے سے ہاشم جوان بخت اور خسرو بختیار کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، نیب نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ درخواست گزار کا نیب پر سیاسی اثر و رسوخ کا الزام لگانا بالکل بے بنیاد ہے،شہری احسن عابد نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کررکھی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف انکوائری مکمل نہیں کہ گئی، عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -