الیکشن فیس وصولی کیخلاف درخواست، پنجاب بارکونسل کو 31دسمبر تک فیصلہ کرنیکا حکم

   الیکشن فیس وصولی کیخلاف درخواست، پنجاب بارکونسل کو 31دسمبر تک فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں امیدواروں سے الیکشن فیس وصول کرنے کیخلاف دائر درخواست پنجاب بارکونسل کو بھجواتے ہوئے 31دسمبر تک فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا،درخواست گزارلاہوربارکے الیکشن میں سیکرٹری کی نشست کی امیدوار سیدہ عظمٰی گیلانی ایڈووکیٹ کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیاگیاکہ الیکشن بورڈ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کے لئے امیدواروں کو فیس جمع کروانے کا زبانی حکم دیا ہے،پنجاب بار کونسل ایکٹ کے تحت بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کے لئے کوئی فیس مقرر نہیں کی جا سکتی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی تحریری طور الیکشن فیس شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیاہے،عدالت الیکشن بورڈ کا امیدواروں کو زبانی حکم کے ذریعے فیس جمع کروانے کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

پنجاب بارکونسل

مزید :

صفحہ آخر -