ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کیخلاف درخواست،حکومت پنجاب ودیگر سے جواب طلب

 ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کیخلاف درخواست،حکومت پنجاب ودیگر سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب آبپاشی کے 75 ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب،صوبائی نجکاری بورڈاور سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر تک شق وار جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس چودھری محمداقبال نے پاکستان یونائیٹڈ ایری گیشن ایمپلائز یونین کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹبی قبولہ عارف والا ریسٹ ہاؤس کو نیلامی کی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے چودھری عبدالغفار ایڈووکیٹ کاموقف ہے کہ تمام ریسٹ ہاؤسز کا ریکارڈ طلب کیا جائے جن کی نیلامی ہو رہی ہے،صوبہ بھر کے قیمتی 75 ریسٹ ہاؤسز کو سرکاری ایما پر نیلام کیا جا رہا ہے، حکومت پنجاب نے ان ریسٹ ہاؤسز کو نیلامی کے لئے صوبائی نجکاری بورڈ کے حوالے کر دیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ان ریسٹ ہاؤسز کی نیلامی روکنے کا حکم دیا جائے۔

ریسٹ ہاؤسز

مزید :

صفحہ آخر -