چودھری شوگر ملز کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پرکمشنر اپیل کو  30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم 

 چودھری شوگر ملز کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پرکمشنر اپیل کو  30 دن ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کو انکم ٹیکس نوٹس بھجوانے کے خلاف دائر درخواست پرانکم ٹیکس کمشنر اپیل کو کیس پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے ایف بی آر کو چودھری شوگر ملز کے خلاف اپیل کے فیصلے تک کارروائی سے بھی روک دیا ہے،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے چودھری شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے مدثر شجاع الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایف بی آر حکام کی جانب سے درخواست گزار شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ کمشنر اپیلز کو ٹیکس ریکوری نوٹس کے خلاف اپیل پر جلد فیصلہ کرنے اورایف بی آر کو درخواست گزار ملز کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

 چودھری شوگر ملز

مزید :

صفحہ آخر -