رانا مشہود کیخلاف تحقیقات،وفاق  ایف آئی اے، اینٹی کرپشن حکام سے وضاحت طلب

رانا مشہود کیخلاف تحقیقات،وفاق  ایف آئی اے، اینٹی کرپشن حکام سے وضاحت طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب سپورٹس بورڈ کی تحقیقات کرنے کے اقدام کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن حکام سے5جنوری تک وضاحت طلب کرلی ہے۔مسٹرجسٹس مشتاق احمد چودھری نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل رانااسدنے ایف آئی اے کی تحقیقات پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ایف آئی اے وفاقی ادارہ ہے اسے صوبائی معاملات میں انکوائری کا اختیار نہیں، ایف آئی اے کی انکوائری قانونی اختیارات سے تجاوز ہے، نیب پہلے ہی سپورٹس پر ریفرنس دائر کر چکا ہے، ایک معاملے کی دوہری انکوائری نہیں ہوسکتی، رانا مشہود کے خلاف ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن رانا مشہود پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کررہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ الزامات کی تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انکوائریوں کا اقدام کالعدم قراردیاجائے۔

 رانا مشہود 

مزید :

صفحہ آخر -