خود کو دہشتگردی کا شکار قرار دینے والے بھارت کی چالاکی پکڑی گئی، امریکی جریدہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی جریدے نے کہا ہے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں بھارت کی ریا ستی دہشت گردی کی طرف مبذول کروا ئی،بھارت نے بڑی چالاکی کیساتھ دنیا میں اپنے آپ کو دہشتگردی کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ امریکی ہفت روزہ جریدے“ کرسچن سائنس ما نیٹر“ نے بھارت سے منسلک پاکستان کے ڈوزئیر پر امر یکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے انٹرویو پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے۔ سفیر پاکستان نے عالمی برادری خصو صاََ امریکہ کی توجہ پاکستان میں بھارت کی طرف سے ہونیوالی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کروائی۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں۔ پچھلے دو برسوں سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں واضح طور پر بھارت کے ملوث ہونے کے شوا ہد موجود ہیں۔ بھارت خطہ کو نہ صرف عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی سبوتاژکرنے کے درپے ہے۔
امریکی جریدہ