پٹرولیم انکوائری رپورٹ چور حکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت: مریم اور نگزیب

پٹرولیم انکوائری رپورٹ چور حکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت: مریم اور نگزیب

  

 لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کو چورحکومت کی چوری کا ایک اور ثبو ت قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دوائی، چینی، آٹا، بجلی، گیس اور تیل مافیا چلا رہا ہے،عمران مافیا 225 ارب کاعوام کی گندم میں ڈاکہ ڈال چکا، 400 ارب کے چینی میں ڈاکے سے جیب بھر چکا،بجلی کا گردشی قرض2360 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسکا حساب دیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا گیس کا گردشی قرض 1000 ارب کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، اس کا جواب دیں،عمران مافیا نے اربو ں روپے عوام اور مریضوں کی دوائی کی مد میں لوٹ لئے۔آٹا چینی چوروں کی اربوں کی پٹرولیم اور ایل این جی ڈکیتی پکڑی گئی،لوٹ مار کے ماہرین و لٹیرے ملک پہ مسلط ہیں،عمران صاحب 4 ڈالر کی ایل این جی 19 ڈالر میں کیوں خرید رہے ہیں؟ کوئی سوال کوئی جواب،ملک کی تاریخ کی بد ترین گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے، پہلے مہنگائی کے ذریعے اور اب گیس غائب ہونے سے عوام کے چو لہے بند ہیں،وزارت پٹرولیم 122 ارب روپے کی ایل این جی چوری کرنیوالوں کے حوالے ہے،عمران صاحب ان تمام چوریوں کے سرغنہ اور ذمہ دار آپ ہیں،اڑھائی سال میں قوم پر 14000ارب سے زائد قرض بڑھا کر پھر 6 ارب ڈالر قرض پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں؟، مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد اور اضافے کانیا بم گرانے کامزید ظلم کرنے لگے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -