مکس اچار پارٹی کا واحد مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے،فیاض الحسن 

    مکس اچار پارٹی کا واحد مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے،فیاض الحسن 

  

لاہور(این این آئی)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سابقہ جماعتوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقربا پروری رہی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کا واحد مقصد اپنی سیاسی اور مالی کرپشن کو بچانا ہے لیکن بہت جلد ان کی عوام کو بیوقوف بنانے کی ڈرامے بازی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

فیاض الحسن 

مزید :

صفحہ آخر -