روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر لیاقت کھرل کی والدہ انتقال کر گئیں 

     روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر لیاقت کھرل کی والدہ انتقال کر گئیں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر لیاقت کھرل اور سب ایڈیٹر انور کھرل کی والدہ طویل علالت کے بعدقضائے الٰہی  سے انتقال کر گئیں۔ان کی نمازجنازہ گزشتہ روز موضوع ہر چوکے جڑانوالہ میں ادا کر نے کے بعدانہیں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا۔نمازجنازہ میں عزیز و اقارب،دوستوں اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحومہ کی روح کے ایصال ِثواب کیلئے رسم قل بروز پیر 21  دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر موضوع ہر چوکے جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔روزنامہ پاکستان کے سٹاف نے لیاقت کھرل اور انور کھرل کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

والدہ کا انتقال

مزید :

صفحہ آخر -