جی سی یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس، ٹیچر کومعطل کردیا گیا

  جی سی یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس، ٹیچر کومعطل کردیا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، طالبات کی جانب سے شعبہ ہسٹری کے استاد کیخلاف ملنے والی شکایت پر وی سی اصغر زیدی نے ٹیچر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔یونیورسٹی طالبات نے شعبہ ہسٹری کے استاد سعید بٹ کیخلاف وائس چانسلر اصغر زیدی کو درخواست جمع کرادی جس پر وائس چانسلر اصغر زیدی نے ٹیچر سعید بٹ کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ٹیچر کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو پہلے بھی شکایات موصل ہو چکی ہیں،انکوائری رپورٹ دو روز میں اینٹی ہریسمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔ وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق یونیورسٹی میں ایسا واقعہ کسی طور پر قابل برداشت نہیں، طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی جی سی یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ٹیچر پر الزام لگایا تھا اور کہا فزکس کے ٹیچر نے نامناسب تصویر اور پیغام کے ذریعے جنسی ہراساں کیا ہے۔ 

جی سی یونیورسٹی 

مزید :

صفحہ آخر -