ایم ایس اطہر قر یشی اور فاروق ڈوگر کی ملک عامر ڈوگر کو وزیر مملکت بننے پر مبارکباد

    ایم ایس اطہر قر یشی اور فاروق ڈوگر کی ملک عامر ڈوگر کو وزیر مملکت بننے پر ...

  

کوالا لمپور ملیشیا سے (فاروق ڈوگر) ٹی ٹی آیس جے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایم ایس اطہر قر یشی نے اور روزنامہ پاکستان ملیشیا  کے نمائندہ خصوصی محمد فاروق ڈوگرز کی جانب سے ملک محمد عامر ڈوگر کوپی ٹی آئی گورنمنٹ کے نئے وفاقی وزیر مملکت بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ملک عامر ڈوگر کا وزیر مملکت کی حیثیت سے انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اب صحیح سمت کی طرف گامزن ہو رہی ہے کیونکہ یہ وہ انتخاب ہے جس پر حزب اختلاف کے گروپ کی طرف سے بھی اس انتخاب کو سراہا گیاہے۔ ملک عامر ڈوگر سلجھی ہوئی شخصیت، ماضی بھی شفاف، کھلے دل کے اور دشمنوں کو بھی معاف کر دینے اور انہیں گلے لگانے والے ہیں۔

 مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -