ڈی پورٹ پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 2سماجی تنظیموں سے معاہدہ 

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 2سماجی تنظیموں سے معاہدہ 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)اوردو معروف سماجی تنظیموں سے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو بلا سود قرضے،سکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات اوراشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنر ل ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے معاہدے پر دستخط کئے۔اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونیوالوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی، ا سلام آباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائے گا۔دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سربراہ شاہد لون کے درمیان ہوا۔معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پر اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی۔

ڈی پورٹ پاکستانی 

مزید :

صفحہ آخر -