پی آئی اے اورسٹیل ملز کی نجکاری بہت بڑا ڈاکہ ہوگا،ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

پی آئی اے اورسٹیل ملز کی نجکاری بہت بڑا ڈاکہ ہوگا،ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ  نے کہاہے کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری بہت بڑا ڈاکہ ہوگا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ دونوں اداروں کی  نجکاری سے قبل برطرفیوں کا آغاز کیا گیا ہے، اداروں کی نجکاری کی آڑ میں ا ن پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سٹیل ملز اور پی آئی اے کے کھربوں روپے کے اثاثے ہیں، سٹیل ملز اور پی آئی اے پر عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کے عظیم اثاثے نیلام ہونے نہیں دیگی۔
نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -