ساحلی علاقوں میں 1ارب مینگروزکے درخت لگائے جائینگے، ملک امین اسلم 

    ساحلی علاقوں میں 1ارب مینگروزکے درخت لگائے جائینگے، ملک امین اسلم 

  

اسلام آباد(آئی این پی)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی  ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم  کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ایک ارب مینگروزکے درخت لگائے جائیں گے،ایک ارب  مینگروز کے درخت لگانے کے حوالے سے جامع منصوبہ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ایک ارب مینگروزکے درخت بلوچستان اور سندھ کی ساحلی علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ ایک بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم کی تازہ تحقیق کے مطابق، پاکستان میں گذشتہ 30 سالوں میں مینگروز جنگلات پر مشتمل رقبے میں مختلف ماحول دوست اقدامات کے باعث 300 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ملک امین اسلم 

مزید :

صفحہ آخر -