کینیڈین ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبہ کی تعداد بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی

  کینیڈین ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبہ کی تعداد بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی

  

 اسلام آباد (این این آئی)کینیڈین ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی۔کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے بتایاکہ سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (ایس ڈی ایس) میں پاکستان کی شمولیت سے کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کی قبولیت کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،کینیڈین حکام کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سٹڈی پرمٹ کی منظوری کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان  تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ امید ہے کہ ایس ڈی ایس سکیم کے تحت پاکستانی طلبہ کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھرپور  فائدہ اٹھائیں گے۔

کینیڈین ویزا 

مزید :

صفحہ آخر -