چین نے کمیونسٹ پارٹی پر بھارتی میڈیا کے جاسوسی کے الزامات مسترد کر دیئے 

  چین نے کمیونسٹ پارٹی پر بھارتی میڈیا کے جاسوسی کے الزامات مسترد کر دیئے 

  

 نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پی سی (کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ) کی جانب سے جاسوسی کرنے کے  بڑھا چڑھا کر پیش کردہ الزامات بے بنیاد ہیں جو نظریاتی تعصب پرمبنی ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی کچھ بھارتی ایجنسیوں میں دخل اندازی کے الزمات کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ  چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان پر جاسوسی کا الزام عائد کرنا بالکل مضحکہ خیز اورجان بوجھ کر بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان خطرے کا باعث نہیں یہ تمام عام انسان ہیں جو اپنے دل و جان سے عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی چینی مزدور طبقے، چینی عوام اور چینی قوم کا ہراول دستہ  ہے،چین کی کمیونسٹ پارٹی  کی قیادت کی بدولت چینی عوام نے خود مختاری، آزادی  اور قومی ترقی میں عظیم کامیابیاں  حاصل کیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ایسی سیاسی جماعت ہے جو چینی عوام کی فلاح و بہبود، دنیا کے امن اور انسانیت کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -