نائیجیریامیں مسلح افراد کے ہاتھوں   اغوا 300 سے زائد بچے بازیاب

      نائیجیریامیں مسلح افراد کے ہاتھوں   اغوا 300 سے زائد بچے بازیاب

  

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے 350 سکول کے بچوں کو بازیاب کروالیا جنہیں مسلح افراد شمال مغربی علاقوں سے اغوا کر کے جنگل میں لے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیر یا کی ریاست کٹسینا کے گورنر امینو بیلو میساری نے مقامی ٹی وی ایک انٹرویو میں بتایا ہم نے اکثر بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا سکیورٹی فورسز اغوا ہونیوالے تمام بچوں کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا میں گردش کرنیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کئی بچے بوکو حرام کیساتھ موجود ہیں لیکن ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوئی۔گورنر امینو بیلو میساری کا کہنا تھا جنگل سے مجموعی طور پر 344 بچوں کو قریبی ریاست زیمفرا میں آزاد کر دیا گیا ہے تاہم ا نہوں نے مغوی بچوں کی مکمل تعداد نہیں بتائی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں بچوں کو رکھا گیا ہے اور گولی نہ چلانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ خدا کا شکر ہے انہوں نے ہماری ہدایات پر عمل کیا اور اب تک ایک گولی بھی نہیں چلی۔ بچے کٹسینا سے واپس آرہے ہیں اور ان کا معائنہ کرنے کے بعد والدین کے حوالہ کردیا جائیگا۔ مغوی بچوں میں محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ملازم شعیبو کنکارا کا13 سالہ انس شعیبو بھی شامل ہے تاہم بچوں کی آزادی پر وہ بہت خوش ہیں۔

نائیجریا بچے

مزید :

صفحہ آخر -