پی آئی اے نے شمالی علاقوں  کے مسافروں کیلئے خصوصی  کرایہ متعارف کرادیا

     پی آئی اے نے شمالی علاقوں  کے مسافروں کیلئے خصوصی  کرایہ متعارف کرادیا

  

 کراچی(آن لائن) پی آئی اے  نے شمالی علاقوں کے  مسافروں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف  کرادیا، اسلام آباد تا سکردو  اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ،6,915روپے مقرر  کیا گیا ہے ترجمان پی آئی  اے کے مطابق  ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکانٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگیملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

 پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -