ایس ایس پی ریلوے کی قیات میں فلیگ مارچ کیاگیا

  ایس ایس پی ریلوے کی قیات میں فلیگ مارچ کیاگیا

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن وارث کمال کی قیادت میں جمعہ کو فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس کراچی سٹی سے ریلوے اسٹیشن کراچی سٹی پہنچا جہاں پر شو آف فورس کرنے کے بعد کراچی کینٹ اسٹیشن جانب روانہ ہوا کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ کر ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ کی حدود میں فلیگ مارچ اور شو آف فورس کیا گیا اس موقع پر ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے ایس ایس پی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر نفری کی تعداد بڑھا دی گئی ہے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کیو آر ایف فورس لگا دی گئی ہے بغیر چیکنگ اسٹیشن حدود کے اندر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا مسافروں کے تحفظ کے لیے بھرپور انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ریلوے پولیس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -