فیصل آباد، سنگین دھمکیاں دینے پر3سابق ایس ایچ او ز کیخلاف مقدمہ درج  

 فیصل آباد، سنگین دھمکیاں دینے پر3سابق ایس ایچ او ز کیخلاف مقدمہ درج  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(جنرل رپورٹر) ملت ٹاؤن پولیس نے تھانہ میں زبردستی داخل ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 3سابق ایس ایچ او ز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر میں ایس ایچ او ملت ٹاؤن آصف ندیم بٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ایک مقدمہ میں گرفتار جھنگ روڈ کا رہائشی مسعود احمد حوالات میں بند تھا کہ سابقہ سب انسپکٹر ایس ایچ او محمد خالد،محمد ذیشان اور نعیم عادل تھانہ کے احاطہ میں داخل ہوئے اور منع کرنے کے باوجود حوالات کے قریب گئے جس دوران ملزم مسعود احمد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،ایف آئی آر کے مطابق مسعود احمد مذکورہ تھانیداروں کے خلاف سول لائن میں درج ایک مقدمہ کا مدعی ہے
 ایس ایچ او ز/ مقدمہ

مزید :

صفحہ آخر -