کراچی میں پاکستان کے پہلے ہیموفیلیا سینٹر کا افتتاح

کراچی میں پاکستان کے پہلے ہیموفیلیا سینٹر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان کے  پہلے ہیموفیلیا سینٹر کا افتتاح ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی جانب سے کردیا گیا، ہیموفیلیا سینٹر کے افتتاح کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب واقع عمارت میں کیا گیا۔ انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان، ڈائریکٹر سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز، صدر ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی راحیل احمد اور دیگر مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر ہیموفیلیا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انڈس اسپتال کی ماہر امراض خون ڈاکٹر صبا جمال، حسینی بلڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد علی، ڈاکٹر منیرا برہانی ڈاکٹر سرفراز جعفری، فاطمید فاونڈیشن کی میڈیکل ڈائریکٹر ماہر امراض خون ڈاکٹر شبنیز حسین، جنرل سیکریٹری ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی فخر عالم زیدی، خزانچی شاہد داود، انیس الرحمان، عتیق الرحمان سمیت دیگر شعہ بائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مریضوں کے ہمراہ والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی وہ واحد ادارہ ہے جو اس بیماری میں مبتلا افراد اور ان کے والدین پر مشتمل ہے جو گزشتہ 20 سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالبار ی خان کا کہنا تھاکہ ہیموفیلیا سینٹر کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنھوں نے اس مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کیلیے یہ سینٹر قائم کیا، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر کوئی ادارہ موجود نہیں،ہیمو فیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے قائم کردہ اس سینٹر میں نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبے سے  اس مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج ہوگا، اس موقع پر انھوں نے انڈس اسپتال کی جانب سے بھی ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہیمو فیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ممبر و صدر راحیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیموفیلیا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تقریبا 22 ہزار ہے لیکن اس بیماری کے علاج کیلیے پاکستان میں سرکاری سطح پر کوئی اسپتال قائم نہیں کیا گیا، اس ادارے کے توسط سے انہوں نے سندھ سے 735 مریضوں کی رجسٹریشن کی ہے، جنہیں اس سینٹر میں مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی، ان کا کہنا تھاکہ ہیموفیلیا کا علاج کافی مہنگا ہے، اس مرض میں استعمال ہونیوالا انجیکش پاکستان میں نہ تو تیار کیا جاتا ہے اور نہ ہی ہر جگہ میسر ہے

مزید :

صفحہ آخر -