ڈاکٹریوسف خٹک سے معروف ادیبوں اور شاعروں کی ملاقات

  ڈاکٹریوسف خٹک سے معروف ادیبوں اور شاعروں کی ملاقات

  

کراچی (پ ر)چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد یوسف خشک کا دورہ سندھ کے موقع پر مقامی اہل قلم سے اکادمی ادبیات پاکستان کراچی آفس ملاقات کی اس موقع پر بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر نواز علی شوق،فاطمہ حسن، ڈاکٹر شاداب احسانی،  ڈاکٹر شیر میرانی،نصیرسومرو، ڈاکٹر عنایت لغاری، صابر ظفر، اکٹر لبنی عکس، عبرین حسیب عنبر، رضوان صدیقی، ڈاکٹر جاوید منظر، وحید محسن، عبدالستار رستمانی، اقبال سہیوانی، ضیاء ابڑو، عظیم حیدر سیدشامل تھیں، اس موقع پر ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہل قلم کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے اہل قلم ادب کے فروغ کیلئے نمایاں ہیں تمام اہل قلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین اکادمی نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان پاکستانی کی تمام زبانوں کے ادب کے فروغ کو عام کرنے میں تراجم کے ذریعے چاروں صوبوں کو رسائی دی جائے گی جس کیلئے ایک دوسرے سے روابطہ کو تیز کیا جائے گا۔آخر میں اکادمی ادبیات پاکستان سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹرقادربخش سومرو نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -