افغانستان، ختم قرآن کی محفل میں بم دھماکہ، بچوں سمیت 15افراد شہید، طالبان پر بمباری 30ہلاک 

افغانستان، ختم قرآن کی محفل میں بم دھماکہ، بچوں سمیت 15افراد شہید، طالبان پر ...

  

 غزنی،کابل(شِنہوا) افغان صوبے غزنی میں ختم قران کی محفل پر ہونے والے بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بم ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا جو ایک عمارت کے باہر پھٹ گیا۔ عمارت میں مدرسے کے بچے ختم قرآن میں شریک تھے۔افغان حکام کے مطابق مرنے والوں میں اکثر بچے شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں طالبان جنگجوں کے اجتماع پر فضائی حملے میں کم از کم 30عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ طالبان باغیوں کا ایک گروہ سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے کیلئے ضلع قرہ باغ کے علاقے قرسی میں جمع ہوا تھا لیکن خفیہ اطلاع پرسیکورٹی فورسز کے جنگی طیاروں نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی صبح اجتماع پر حملہ کیا جس سے 30افراد موقع پر ہی مارے گئے۔عہدیدار نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 10 باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔جمعہ زادہ نے کہا کہ حملے میں کسی بھی سیکورٹی اہلکار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔کابل سے 125کلومیٹر جنوب میں واقع غزنی شہر کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

30طالبان ہلاک

مزید :

صفحہ اول -