امریکی نائب صدر نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

  امریکی نائب صدر نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

  

  واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کے نائب صدر مائک پنس نے کیمرے کے سامنے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ-19 سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ خوراک انجکشن کے ذریعے دی گئی ہے۔  امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق  امریکہ کے نائب صدر مائک پنس نے فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی خوراک لی ہے۔فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی خوراک نائب صدر مائیک پنس کی اہلیہ کیرن پنس اور سرجن جنرل ڈاکٹر ا?دم نے بھی لی ہے۔کورونا ویکسین کی خوراک لینے کے بعد نائب صدر نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوا اورسب کچھ  بہت اچھا ہوا۔

  امریکی نائب صدر 

مزید :

صفحہ اول -