سینیٹ انتخابات سے متعلق کوئی  بیان نہیں دیا، ترجمان الیکشن کمیشن 

  سینیٹ انتخابات سے متعلق کوئی  بیان نہیں دیا، ترجمان الیکشن کمیشن 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی یہ موضوع ابھی تک الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں زیر بحث آیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کچھ میڈیا چینلز پر جو خبریں چل رہی ہیں اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی یہ موضوع ابھی تک الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں زیر بحث آیا ہے، الیکشن کمیشن ایسے بیانات کی تردید اور مذمت کرتا ہے 

 الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -