شاہ سلمان،ٹرمپ میں رابطہ، علاقائی سکیورٹی،سٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

    شاہ سلمان،ٹرمپ میں رابطہ، علاقائی سکیورٹی،سٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ریاض (آئی این پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی سکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماں نے دو طرقہ اسٹریٹجک تعلقات اور خطے میں ہونی والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے علاقائی سکیورٹی معاملات اور خلیجی ممالک کے درمیان معاملات کے حل پر بھی گفتگو کی۔
شاہ سلمان

مزید :

صفحہ اول -