جنرل اسمبلی میں مقبوضہ علاقوں کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد منظوری 

جنرل اسمبلی میں مقبوضہ علاقوں کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی اسپانسر کردہ قرارداد منظور کر لی، جو نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبیوں کے قبضے سے دوچار افراد کے حق خودارادیت کی توثیق کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق193رکنی تنظیم نے اتفاق رائے سے قرا ر داد منظور کی جہاں اس نے انسانی حقوق کے دیگر امور پر بھی غور کیا۔قرار داد میں کہا گیا لوگوں کے حق خودارادیت کے عالمی آفاقی احساس وا ضح طور پر یہ کہتا ہے کہ نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کا شکار افراد سمیت خود ارادیت تمام لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ 71ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر اسپانسر کی گئی اس قرارداد میں مشاہدہ کیا گیا انسانی حقوق کی ضمانت اور استعمال حق خود ارادیت کی بنیادی شرط ہے۔غیر ملکی فوجی مداخلت، جا رحیت اور قبضے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ان ممالک سے مطالبہ کیا وہ غیر ملکی ممالک اور علاقو ں میں فوجی مداخلت فوری طور پر ختم کریں۔عالمی ا دا ر ے نے ان لاکھوں مہاجرین اور بے گھر افراد کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو اس طرح کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور ان کی وطن وا پسی کے حق کی تصدیق کی۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا پاکستان کی قرارداد منظور کرتے ہوئے جنرل اسمبلی نے کشمیری عوام سمیت تمام لوگوں کی حمایت میں ہمارے قانونی، سیاسی اور اخلاقی عمل کی توثیق کی تھی تاکہ وہ ہر طرح سے دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی قبضے کیخلاف حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر سکیں۔قرارداد کے متن کی سفارش گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے کی تھی جو معاشرتی، انسانیت سوز اور ثقافتی امور سے نمٹتی ہے، سماجی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ پر بات کرتے ہوئے اسمبلی نے بھی حق خودارادیت کے ادراک میں رکا و ٹو ں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اسمبلی میں ریکارڈ 5کے مقابلے میں 168ووٹ اور 10لوگوں کی غیر موجودگی میں قرارداد کے مسو د ے نمبر 2کو منظور کر لیا گیا جہاں یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے بارے میں تھی، اس قرارداد میں فلسطینی عوام کے حق خودا ر ا د یت کی تصد یق کی گئی ہے جس میں ان کی آزاد ریاست فلسطین بھی شامل ہے۔قرارداد نے تمام ریاستوں اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیو ں پر زور دیا ہے کہ وہ اس حق کے جلد از جلد ادر ا ک میں فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں۔امریکہ، اسرائیل، مارشل آئی لینڈز، فیڈریٹڈ اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا اور نورو نے اس قرار داد کیخلاف ووٹ دیا۔سفیر منیر اکرم نے کہا حق خودارادیت کی قرارداد نے آزادی کی جائز تحر یکو ں کو تقویت بخشی ہے اور اس نے قبضے اور محکومیت کے تحت زندگی بسر کرنیوالوں کی مدد کرنے کے بین الاقوامی عہد کیو بھی تجدید کی ہے، پاکستان ان تمام لوگوں کیلئے بات جاری رکھے گا جو غیر ملکی قبضے کا شکار ہیں، یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد رہا ہے اور ہمیں بے آوازوں کی آواز بننے پر فخر ہے۔جنرل اسمبلی نے 31 اگست کو افریقی نسل کے لوگوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا تاکہ معاشروں کی ترقی میں افریقی نسل کے متنوع ورثے، ثقافت اور افریقی نسل کے لوگوں کے شراکت کیلئے زیادہ سے زیادہ تسلیم اور احترام کو فروغ دیا جا سکے۔اسمبلی نے دو مسودہ قراردادوں پر کارروائی موخر کردی جن میں سے ایک روہنگیا مسلمانوں اور میانمار میں دیگر اقلیتو ں کی انسانی حقوق کی صورتحال اور دوسری نسل پرستی، نسلی امتیاز، زینو فوبیا اور متعلقہ عدم برداشت کے حوالے سے عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرنے والی قراردادوں پر کارروا ئی موخر کردی اور بجٹ پر غور و خوض کے بعد ان قراردادوں پر نظرثانی کی جائیگی۔
قرارداد منظور

مزید :

صفحہ اول -