ملک بھر میں بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی کے تعلیمی پروگرامز بند

  ملک بھر میں بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی کے تعلیمی پروگرامز بند

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)  ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے ملک بھر میں بی اے، بی ایس سی،  ایم اے اور ایم ایس سی کے تعلیمی پروگرامز بند کردیے۔ایچ ای سی کے اس فیصلے سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے اس فیصلے سے پرائیویٹ امتحانات کے خواہشند طلباء و طالبات کے علاوہ جامعات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جامعہ گومل کے وائس چانسل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایچ ای سی کے اس فیصلے کے خلاف صوبے بھر کے وائس چانسلرز کی آن لائن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے پرائیویٹ تعلیم کے خواہشنمد کبھی تعلیمی ڈگری حاصل نہیں کرسکیں گے جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔وائس چانسلر جامعہ گومل نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

تعلیمی پروگرام

مزید :

صفحہ اول -