بھار تی کسانوں کا احتجاج  23 ویں روز بھی جاری، حکومت  کا مطالبات ماننے سے انکا ر 

   بھار تی کسانوں کا احتجاج  23 ویں روز بھی جاری، حکومت  کا مطالبات ماننے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   نئی دہلی (آن لائن)بھار ت میں کسانوں کا احتجاج 23 ویں روزبھی جاری ہے، کسان تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں، کسان رہنماؤ ں نے سپریم کورٹ کے کسانوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری جانب  بھارتی حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں اور ان قوانین کے فوائد کی تشہیر کر رہی ہے۔  وزیر زراعت نے آٹھ صفحات پر مشتمل کھلے خط میں زرعی قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کسانوں کو ان کے فائدے کے بارے میں بتایا ہے۔بھارتی وزیر زراعت نے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ معاملے کے ٹھوس حل کے نکلنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
  بھار تی کسان

مزید :

صفحہ اول -