وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں، اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

  وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں، اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 22دسمبر کو 12وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کارکردگی پر سوالات کریں گے اور وزرا، مشیروں اور سیکرٹریز سے بریفنگ بھی لیں گے۔  پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کی ہے۔وزارت صنعت و پیداوار، آئی ٹی، تجارت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ، پاور، پیٹرولیم اور ریونیو ڈویژنز سے بھی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ وزیراعظم 12وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط بھی کریں گے۔ وزیراعظم متعلقہ وزیر، مشیر، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کے ساتھ آئندہ سال کی کارکردگی کا معاہدہ بھی کریں گے۔
کارکردگی

مزید :

صفحہ اول -