لانس نائیک محمد محفوظ کا 49واں  یوم شہادت، خراج عقیدت

لانس نائیک محمد محفوظ کا 49واں  یوم شہادت، خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)  لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے 49 ویں یوم شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ بیان میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محفوظ شہید کی بہادری مادر وطن کے محافظوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ 1971 کی جنگ کے دوران لانس نائیک محفوظ شہید نے واہگہ بارڈر پر جام شہادت نوش کیا۔ جرات اور بہادری پر لانس نائیک محفوظ شہید کونشان حیدر سے نوازا گیا۔
 محفوظ شہید

مزید :

صفحہ اول -