عالمی برادری،اقوام متحدہ، یورپی یونین بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں،شبلی فراز 

    عالمی برادری،اقوام متحدہ، یورپی یونین بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں،شبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہندوستان طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے، یورپی یونین عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہندوستان ایک جانب مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پر آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے مذموم ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوسری جانب طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے، یورپی یونین، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -