فیصل واؤڈا نااہلی کیس جلد سماعت  کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور 

  فیصل واؤڈا نااہلی کیس جلد سماعت  کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی وزیرفیصل واؤڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور کرلی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے،عدالت نے فیصل واؤڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو فیصل واوڈا نااہلی کیس 14 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

 استدعا منظور 

مزید :

صفحہ اول -