سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن قانون تبدیل کرنیکا اختیار نہیں رکھتی،کنور دلشاد 

  سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن قانون تبدیل کرنیکا اختیار نہیں رکھتی،کنور دلشاد 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ حکومت کے پاس آئینی جواز نہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن تبدیل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو رائے دے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ شو آف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226 سے انحراف ہے۔ اٹارنی جنرل کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں البتہ سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔

کنور دلشاد 

مزید :

صفحہ اول -