طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان افغان تنازع کے جامع سیاسی حل کی مستقل حمایت  جاری رکھے گا: عمران خان 

      طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان افغان تنازع کے جامع سیاسی ...

  

 اسلام آباد، مظفر آباد (نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان تنازع کے جامع سیاسی حل کی مستقل حمایت جاری رکھے گا، افغان قیادت کے پاس موقع ہے کہ وہ  بین الافغان مذاکرات  کے ذریعے ملک میں دریرپا امن واستحکام قائم کریں، امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنیوالے سازشی عناصر کے کردار سے محتاط رہنا ہوگا،پرامن اورمستحکم افغانستان نہ صرف ملکبلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے طالبان سیاسی کمیشن کے ایک وفد  سے جمعہ کو ملاقات کے دورا ن کیا وفد نے  ملا  عبدالغنی برادر کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے یہاں   ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش ر فت اور  اسے آگے بڑھانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے  موقف کو دوہرایا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی  فوجی حل نہیں اور بات پرزور دیاکہ بین الافغان مذاکرات  افغانستان کے رہنماؤں کیلئے  ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ  افغان قیادت میں اور افغانستان کے تحت امن عمل کے ذریعے دیر پا امن و استحکام قائم کریں۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے عوام کیلئے صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی اسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 12لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔ پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلے فلاحی ریاست بنتی ہے پھر پیسہ آتا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیاوزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے کی صنعت کی ترقی، تعمیراتی صنعت کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی،دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کو آسان شرطوں پر قرضوں سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -