غریب عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح، ثانیہ نشتر

   غریب عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح، ثانیہ نشتر

  

راولپنڈی (این این آئی)احساس پروگرام کی چئیرپرسن ثانیہ نشترنے کہا ہے غریب عوام کی فلاح وبہبودحکومت کی اولین ترجیح ہے، غریبوں کیلئے حکومت ہرممکن اقدام اُٹھائے گی،احساس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزیہاں آرڈی اے کے زیراہتمام فوارہ چوک میں شیلٹرہوم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انھوں نے شیلٹرہوم میں مقیم افراد میں گرم چادریں بھی تقسیم کیں،انھوں نے کہا حکومت غریبوں کی بہبودکیلئے مزید پروگرام بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،انھوں نے انتظامیہ کو سرد موسم میں شیلٹرہوم میں مقیم افراد کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پرآرڈی اے کے چئیرمین طارق مرتضیٰ اوردیگراعلٰی حکام بھی موجودتھے۔ثانیہ نشترنے اس موقع پرشیلٹرہوم کا تفصیلی دورہ بھی کیا اورمقیم افرادسے اُن کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔ثانیہ نشتر کا کہناتھابے گھرافرادکورہائش اورتین وقت کا کھانا فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،ہم کوشش کررہے ہیں شیلٹرزہوم کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے۔شیلٹرز ہوم میں معیارکوبھی بہتربنایا جائے گا۔احساس پروگرام کو70لاکھ خاندانوں تک توسیع دی گئی ہے،ملک گیرسروے جاری ہے جو44فیصد مکمل ہوچُکا ہے۔

 ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ اول -