مرتضی وہاب کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

   مرتضی وہاب کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیربرائے قانون اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ توزاسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ(ایس ایس یو)کوارٹرز کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمد نے انکا ستقبال کیااور ایس ایس یو کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔مشیرقانون  نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی اور کمانڈنٹ ایس ایس یو کے ہمراہ ہ اسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کو مثالی قرار دیا۔ڈی آئی جی مقصود احمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی نے بتایا کہ مددگار 15سندھ پولیس کا اہم ذیلی ادارہ ہے جسکو ازسر نو بحال کیا جارہاہے اور جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جارہا ہے۔ مددگار 15 کی افرادی قوت اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد مددگار 15 جسکا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا اب محدود ہو کر 07-10  منٹ ہو گیاہے۔  مرتضی وہاب نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلی پیشہ وارانہ معیار اور مزید بہتر بنانے کی سعی کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی حالات کے پیش نظر اس یونٹ کی بنیاد رکھی تھی جسکا پیش ورانہ معیار مثالی ہے۔مشیرقانون نے کہاکہ سندھ حکومت مددگار 15 کو جدید تقاضوں پراستوار کرنے کی سیکیورٹی ڈویژن کی کاوشوں کی قدر کرتی ہے اور اس پر عمل درآمد کرنے میں اسے سندھ حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔مرتضی وہاب نے مددگار15 پر ٹیسٹ کال بھی کی اورفوری کاروائی کرنے پر مددگار15 کی کارکردگی کی تعریف کی۔مزید برآں انہوں نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -