کراچی میں کورونا کے کیسز کی شرح بلندترین سطح پر پہنچ گئی 

کراچی میں کورونا کے کیسز کی شرح بلندترین سطح پر پہنچ گئی 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)شہرقائدمیں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح 20 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر کی نسبت روشنیوں کے شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ صرف دسمبر کے دوران ٹرانسمیشن ریٹ 18 فیصد سے زیادہ ہے۔5 دسمبر سے 14دسمبر تک شہر میں 69382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13743 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ یعنی صرف دس روز میں کورونا کی شرح 19.81 تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، اموات بھی ہو رہی ہیں لیکن شہریوں کو لگتا ہے کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کہ کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ اپنائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔

مزید :

صفحہ اول -