مختلف منصوبوں کیلئے اڑھائی ارب روپے کی گرانٹ منظور، پیپر ورک مکمل

   مختلف منصوبوں کیلئے اڑھائی ارب روپے کی گرانٹ منظور، پیپر ورک مکمل

  

  علی پور(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی نے حلقہ کیلئے اڑھائی ارب کے فنڈز منظور کرلیے، ایک ارب کی خطیر لاگت سے علی پور سیت پور سلطان پور تک کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ سابق ضلعی چیئرمین سردار محمد عمر خان گوپانگ نے سید طاہر رضا بخاری ایڈووکیٹ کی رہاش گاہ پر معززین علاقہ(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 سردار اقبال خان گوپانگ ملک جاوید جام اللہ بخش ٹانوری ملک عبدالرشید کنہوں سید عبیداللہ قریشی حاجی حقنواز گبول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حلقہ کیلیے ڈھاء ارب کے فنڈز منظور کرلیے ہیں علی پور سیت پور سلطان پور تک ڈبل کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر جلد ہوگی منصوبہ پر ایک ارب کی لاگت آئے گی اسی طرح علی پور تاخیر پورسادات روڈ جو کہ حال ہی میں تعمیر ہوئی ہے اسے بھی ڈبل کردیا جائے گا خیرپورسادات شیر زمین پانی کڑوا ہے جس سے چہریوں کو مسائل کا سامناہے گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اس مسلہء پر بات کی ہے انشااللہ شہریوں کا یہ مسلہ بھی جلد حل کردیا جائے گا یوسی لتی یوسی بندے شاہ یوسی فتح پور یوسی باز والا یوسی گھلواں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا جلد آغاز کردیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور میں بڑھتی ہوئی نشہ کی لعنت پر تشویش ہے ڈی ایس پی علی پور کو اس سنگین صورت حال پر فوری ایکشن لینے کا کہا ہے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کیلیے جلد ہی اپریشن کی ضرورت ہے تحصیل علی پور کو ماڈل بنانا اولین ترجیحی ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں حلقہ کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

پیپر ورک مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -