میلسی:ٹی ایم اے کی سیٹ3ماہ سے خالی ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے مسائل میں اضافہ

  میلسی:ٹی ایم اے کی سیٹ3ماہ سے خالی ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے مسائل میں ...

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تحصیل میلسی میں ٹی ایم اے کی سیٹ گذشتہ3ماہ سے خالی ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے عملہ صفائی کی تنخواہیں تک جاری نہ ہوسکیں   تفصیل کے مطا بق تحصیل میلسی میں ٹی ایم اے کرپشن کے الزام میں معطل (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ہونے کے باعث سیٹ گذشتہ3ماہ سے خالی پڑی ہے جس کے باعث ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے تمام امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں عملہ صفائی کی شدید کمی کے ساتھ پہلے سے موجود عملہ صفائی اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں تک جاری نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ہیں عملہ صفائی کاکہنا ہے کرسمس کی تقریبات بھی قریب آرہی ہیں تیاری اور خریداری کے لئے جیب میں پھوٹی کوڑی تک نہیں ہے تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود ہم اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے میلسی کی تعیناتی فوری طور پر یقینی بناتے ہوئے تنخواہیں جاری کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مسائل میں اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -