لیہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے کوتاہی  برداشت نہیں کی جائیگی:رفاقت علی گیلانی

  لیہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے کوتاہی  برداشت نہیں کی جائیگی:رفاقت علی ...

  

 لیہ،چوک اعظم (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) سرکاری افسران اپنی خدمات حکومتی ہدایات کی روشنی میں من وعن پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ شہریوں کوصفائی ستھرائی ودیگر سماجی سہولیات(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 فراہم کی جاسکے۔ یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے میونسپل کمیٹی دفتر کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی،تجاوزات کے خاتمے کے لئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں جو نظر آنے چاہیں شہرکی خوبصورتی،صفائی ستھرائی،تزئین آرائش،اب چمکے گالیہ کے سلوگن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کوفوراً دور کیاجائے شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ اہلیان لیہ کی خدمت اولین ترجیح ہے جس کی کماحقہ ادائیگی کے لیے ہمہ وقت کمربستہ ہوں۔لیہ کے شہریوں کو دستیاب وسائل بروے کار لاتے ہوئے میونسپل سروسز فراہم کرتے رہیں گے۔اس موقع پر سی او ایم سی نے بریفنگ دی۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -